ملتان(بیٹھک سپیشل) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے بدھ کے روز چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ عمر جہانگیر کی بطور ڈپٹی کمشنر ملتان میں تعیناتی کس نے کرائی اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں اور اندازے لگائے جا رہے ہیں ،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر کا انتخاب ہیں جنہوں نے ملتان سے اپنی گہری وابستگی مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین افسر چنا جبکہ کچھ لوگ ان کو ایک سیاسی شخصیت کی سفارش کا نتیجہ کہہ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمر جہانگیر کی ملتان میں تعیناتی کا باعث بھلے کوئی بھی بنا ہو اس بات سے انکار نہیں کہ وہ ایک اچھا انتخاب ہیں تاہم ملتان کے لئے عمر جہانگیر کا تجربہ اور قابلیت صرف اسی صورت فائدہ مند اور کارآمدہو پائے گی اگرانہیں کھل کر کام کرنے دیا جائے اور ان کی ٹانگیں نہ کھینچیں جائیں۔ انکا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملتان میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے بیچ ضلع ملتان کے معاملات کو چلانے کے حوالے سے کھینچا تانی کی تاریخ کافی پرانی ہے اور موجود کمشنر جو پہلے ڈپٹی کمشنر ملتان بھی رہ چکے ہیں کے بارے میں انتظامی افسروں میںیہ گمان پاپا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کی ڈومین میں جا کر دخل اندازی کرتے ہیں اور پھر انتظامی معاملات کو ذاتی رنگ دیدیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہےکہ کمشنر ملتان عامر خٹک کی کوشش اور خواہش بھی یہی تھی کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کی بجائے پراونشل منیجمنٹ سروس کا کوئی افسر ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات ہو تاکہ وہ اسے دبا کر رکھیں انہیں کھل کھیلنے کا موقع مل سکے مگر ایسا نہ ہو سکا اور پی اے ایس کے عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر ملتان بن کر آ گئے۔انکا کہنا ہے کہ عامر خٹک نے بطور کمشنر اپنی گزشتہ تعیناتی کے دوران سابق ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کو بھی دبا کر رکھنے کی کوشش کی لیکن کچھ سیاسی شخصیات طاہر وٹوکے آگے ڈھال بن گئی تھیں اوریوں طاہر وٹو مسلسل مزاحمت کرتے رہے جس نے عامر خٹک کو تھکا دیا اور مایوس کر دیا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ بطور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر ملتان کیلئے یوں فائدہ مند اور کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں کہ انکے پاس نہ صرف پبلک سیکٹر بلکہ الاقوامی ترقیاتی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا اچھا خاصا تجربہ ہے وہ خود کو پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس ریفارمز کے شعبے میں پروگرام مینجمنٹ کا ماہر سمجھتے ہیں۔عمر جہانگیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے لی کوان یو سکول آف پبلک سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیاہےاوروہ پنجاب کے مختلف حصوں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ یہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، گوجرانوالہ اورچکوال بھی رہ چکے ہیں۔31مارچ 2021 کو عمر جہانگیر جو کہ فیڈرل گورنمنٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی پوسٹنگ کے منتظر تھے کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئیں جبکہ انکی گورننس پروگرام آف ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں بطور ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر 3سالہ ڈیپوٹیشن کی بقیہ مدت کو کینسل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عمر جہانگیر کی3 سالہ ڈیپوٹیشن کی معیاد 28 جنوری 2021 کو شروع ہوئی تھی اور محض دو ماہ بعد وہ اپنی اس اسائنمنٹ سے اکتا گئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئی پوسٹنگ کیلئے واپس لوٹ آئے جہاں سے انکی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔عمر جہانگیر محض 3ماہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اےلاہور رہے ۔انہوں نے 18 مئی 2022 میں ڈی جی پی ایچ اے کا چارج سنبھالا اور 31 اگست 2022 ان کو وہاں سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب تعینات کر دیا گیا تاہم وہ جلد اپنی اس تعیناتی سے بھی اکتا گئے اور 13 اکتوبر 2022 کو ایک بارپھر ڈیپوٹیشن پر چلے گئے ۔اس بار انہوں نے ڈیپوٹیشن کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا انتخاب کیا تاہم وہاں بھی ابھی انہیں چند ماہ ہوئے تھے کہ ان کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ توانائی کے شعبے میں عمر جہانگیر کی مہارت انکی بطور وفاقی ڈپٹی سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن اور ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعیناتی کا نتیجہ ہے ،وہ مختلف حکومتی توانائی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے ہیں جبکہ پاکستان گیس پورٹ کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے انتظامی معاملات دیکھنے والی سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ (پی ایل ٹی ایل) کے جنرل منیجر بھی رہے ہیں۔ عمر جہانگیر پاکستان کی پہلی دو سرکاری ایل این جی کمپنیوں پی ایل ٹی ایل اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے ہیں۔اپنی بطور ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعیناتی کے دوران عمر جہانگیر نے یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے پہلی انرجی سروسز کمپنی کا ماڈل کنٹرکٹ بنایا جسکے تحت ایک میگا واٹ کا سولر پلانٹ یونیوسٹی میں لگایا گیا تھا جس سے یونیورسٹی کو17 کروڑ روپئے سالانہ کی بچت کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

ڈی سی عمر جہانگیر ملتان کیلئے اچھا انتخاب،قابلیت دکھانے کیلئےمداخلت روکناہوگی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں