ڈ یر ہ میں 5 روزہ میلا مو یشیا ں شر و ع ہوگیا - Baithak News

ڈ یر ہ میں 5 روزہ میلا مو یشیا ں شر و ع ہوگیا

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ)ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ سالانہ میلہ مویشیاں کا آغاز کردیا گیا۔مہمان خصوصی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ میلہ کا باقاعدہ افتتاح کیا،فضا میں کبوتر آزاد کئے گئے ،گھڑ سوار دستوں نے مہمانوں کا پنڈال تک استقبال کیا۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ نے مہمانوں کو بلوچی “پگ پہنائی،تلوار،گھڑ رقص، خوبصورت اور اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی نمائش اورکیول کیڈ کابھی انعقاد کیا گیا۔تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں نے روایتی و ثقافتی تلوار رقص”ضام دریس”کا شاندار مظاہرہ کیا۔مندری،نکری،بربری،ناچی اور دائرہ دین پناہ نسل کے چھوٹے،داجل اور ساہیوال نسل کے بڑے جانوروں کی کیول کیڈ کے علاوہ میلہ مویشیاں میں مختلف محکموں کے سٹالز، محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ونڈہ،مسکچر کے سٹالز لگائے گئے ،موبائل وٹرنری ڈسپنسری نے بھی مویشیوں کیلئے طبی سہولیات فراہم کیں۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے مہمان خصوصی ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ ،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل میمن کو بلوچی پگ پہنانے کے ساتھ یاددگاری شیلڈز پیش کیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیاں میں شاندار پرفارمینس دیکھ کر خوشی ہوئی۔خطے کے مویشیوں کی اعلی نسل کے حوالے سے منفرد پہچان ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میلہ مویشیاں علاقہ کی پہچان ہے اس سے ثقافت اور معاشی سرگرمیوں کو ترویج ملے گی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ میلہ سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ایسے ایونٹس سے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی ملتی ہے۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے انجام دئیے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں