کاروکاری: خواتین سمیت 3افراد قتل،5شدید زخمی - Baithak News

کاروکاری: خواتین سمیت 3افراد قتل،5شدید زخمی

فاضل پور،راجن پور (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )کاروکاری کےدو واقعات میں دو خواتین سمیت 3افراد قتل5شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ مٹھن کے موضع کوٹلہ حسین میں ایک خاندان کاروکاری کی بھینٹ چڑھ گیا، خاتون سمیت 2افراد قتل،4 معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے،سندھ کے شہر کندھ کوٹ کارہائشی خاندان ہجرت کرکے کوٹ مٹھن آباد ہوا تھا۔سفاک قاتل نےپیچھا نہ چھوڑا ،رات پونے 2بجے کے قریب مسلح ساتھیوں سمیت دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جسکے نتیجے میں گوری خاتون،مختیار ولد ربنواز چاچڑ قتل جبکہ 4معصوم بچےامین،لال خان،دلبر،اور جنت بی بی زخمی ہوگئیں،مقامی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول نے خاتون کو گھر سے بھگا کر شادی کر رکھی تھی جس سے4 بچے بھی تھے ۔تھانہ کوٹ مٹھن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ دوسرے واقعےمیں تھانہ فاضل پور کی حدود موضع رنگپور کے رہائشی مظفر گوپانگ نے شک کی بنا پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم کو اپنی بیوی پر شک تھا تھانہ فاضل پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں