ملتان(عوامی رپورٹر/یاسر بھٹی ) فرقہ واریت میں ملوث کالعدم تنظیم کےدودہشت گردسخت سکیورٹی حصار میں سنٹرل جیل منتقل کردیا ۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے فرقہ وارانہ سرگرمیوں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردجھنگ کے رہائشی محمد کاشف اور بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے عثمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے تھے ۔سی ٹی ڈی ذرائع سے معلوم ہواکہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کو تفتیش مکمل کرکے دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں فاضل جج نے دونوں دہشت گردوں کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سی ٹی ڈی نے سکیورٹی کے سخت حصار میں سنٹرل جیل لایاگیا،جیل حکام نے بھی دونوں دہشت گردوں کی تصدیق کردی ۔

کالعدم تنظیم کےدودہشت گردسخت سکیورٹی حصار میں سنٹرل جیل منتقل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں