کالعدم تنظیم کے دودہشتگردگرفتار،خودکش جیکٹ ، پمفلٹ برآمد - Baithak News

کالعدم تنظیم کے دودہشتگردگرفتار،خودکش جیکٹ ، پمفلٹ برآمد

ملتان(عوامی رپورٹر ) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کالعدم تنظیم کے دوکارندوں کو گرفتارکرکے خودکش جیکٹ ،کالعدم تنظیم کے پمفلٹ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہواکہ قانون نافظ کرنے والے اداروں نے پشاور کے رہائشی حماد موسیٰ کو سورس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پل شیر شاہ کے قریب سے گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی جبکہ سدرن بائی پاس کے پاس بھی کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد فورٹ عباس کا رہائشی محمد حبیب کو گرفتارکرکیاگیادونوں گرفتاردہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں