ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ کتاب سے محبت باشعور اقوام کاشیوہ ہے انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام دروزہ کتاب میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل عباس بلوچ نے کتاب میلے کی اہمیت و افادیت اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا. وائس چانسلر نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقے کے طلبہ کے لیے سٹال لگائے گئے اور اس طرح کی علم دوست سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے کتاب کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور معاشرے میں محبت، امن اور علم دوستی کے چراغ روشن ہوتے ہیں کتاب میلے میں تخلیقی، تحقیقی،تنقیدی اور دیگر علوم پر مبنی کتب موجود ہیں جنہیں شائقین نے خوب سراہا اور کتب کی خریداری میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔

کتاب سے محبت باشعور اقوام کاشیوہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں