کتے مار مہم کاغذی کارروائی تک محدود،شہری گھروں تک محدود - Baithak News

کتے مار مہم کاغذی کارروائی تک محدود،شہری گھروں تک محدود

متعدد شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی،آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے:راناتوقیر،شانی خان ودیگر

ملتان (سٹی رپورٹر، سپیشل رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کی کتے مار مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود، آوارہ کتوں نے شہریوں باالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوںکو گھروں میں قید کر کے رکھ دیا تفصیل کے مطابق ملتان میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ یونٹ ملتان کے حکام نے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں کتے مار مہم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، کینٹ ایریا ملتان کے گنجان آباد علاقوں گارڈن ٹاو¿ن، قاسم بیلہ ، خداداد کالونی سمیت نزدیک کی آبادیوں میں آوارہ اور خطرناک کتوں کی بہتات ہے، جن کو تلف کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہری ان کتوں کے حملوں اور کاٹے سے محفوظ رہ سکیں، کتے مار عملہ سینٹری پٹرول اہلکار غائب ہیں، جبکہ کتوں کے غول کے غول ان علاقوں میں موجود ہیں، کئی شہریوں پر یہ غول حملہ اور ہو چکے ہیں، جنہوں نے بمشکل جان بچائی، شہری رات کو باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں، گلیوں اور چوکوں میں ان کتوں کے غولوں کا راج رہتا ہے، علی الصبح نماز کے لیے جانے والے شہریوں کو ڈر لگا رہتا ہے، اس صورتحال پر مقامی شہریوں رانا محمد توقیر، محمد نعمان، رانا محمد تنصیر، شانی خان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر خطرناک اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں