ٹکٹوں کی قیمتیں 150 سے 500 روپے تک رکھی گئی ہیں
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے ٹکٹ منگل سے فروخت ہوں گے۔
سال 2000ء کے بعد کراچی میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہوگا ۔
ٹکٹ کی قیمتیں 150 سے 500 روپے تک رکھی گئی ہیں۔ جنرل انکلوژر (نسیم الغنی، اقبال قاسم، محمد برادران، انتخاب عالم اور وسیم باری) کا ٹکٹ 150 روپے ہے۔
فرسٹ کلاس انکلوژر (آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان) کا ٹکٹ 250 روپے کا ہے، پریمیم انکلوژر (عمران خان، قائد، وسیم اکرم اور ظہیر عباس) 300 روپے میں ہے۔
وی آئی پی انکلوژر (حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود) کا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد، آر جے مال (پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن) اور سیکٹر 35-ایف، کورنگی نمبر 4 سے کی جائے گی۔
ٹکٹوں کے حصول میں شائقین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے، پی سی بی، BookMe کے ذریعے دو تلوار کلفٹن اور نمایش چورنگی پر وین بوتھ بھی لگائے گا۔ ٹکٹیں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک فروخت پر دستیاب ہوں گی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت