کرونا کی سمارٹ سیمپلنگ جاری مزید 11افراد میں وائرس کی تصدیق - Baithak News

کرونا کی سمارٹ سیمپلنگ جاری مزید 11افراد میں وائرس کی تصدیق

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 11 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 30 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ان میں سے 11 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا پازیٹیویٹی کی شرح 1.1 فیصد رہی ہے جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 753 کرونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے۔ علاوہ ازیں نشتر ہسپتال میں کرونا کے شبہ پر زیرعلاج 6مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ نشتر ہسپتال میں اب تک کرونا کے شبہ میں 9ہزار 291 مریضوں میں سے 2 ہزار 961 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 68 خالی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں