کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے:شرکا یکجہتی کشمیر کانفرنس

  • Home
  • ملتان
  • کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے:شرکا یکجہتی کشمیر کانفرنس

ملتان(خصوصی رپورٹر)قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس زیر صدارت خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی منعقد ہوئی جبکہ اس موقع پر مخدوم سید احمد مجتبی گیلانی،زاہد بلال قریشی،ملک یوسف،رانا اسلم ساغر،قاری غلام دستگیر حامدی،مخدوم عباس شمسی،مفتی عبدالقوی،غلام مصطفی قریشی،ملک تاج محمد تاج،ایوب مغل،شیخ صلاح الدین،تانیہ عابدی،شازیہ وحید آرائیں،تسنیم کوکب مہمانان خصوصی تھے۔جبکہ چیئرمین قومی یکجہتی کونسل میزبان تقریب اور نقیب محفل تھے اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہے۔پیرعامر محمود نقشبندی اور ایوب مغل نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار وں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی جتنا ظلم بھارت کشمیری مسلمانوں پر ڈھا رہا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی مگر اقوام عالم کی خاموشی پر انسانیت شرمندہ ہے اس موقع پر ملک عمران یوسف،بشپ تنویر شہزاد،شکنتلہ دیوی ،پیٹرک سرفراز گل،سلیم درباری،پروفیسر عنایت قریشی،نورالاامین خاکوانی،ارشد حسین قریشی،وزیر کاشمیری،اکرم خان،ملک منظور اعوان،اکمل رشیدی،شوکت علوی ودیگر شریک تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?