کشمیر پر آ کر دنیا کا معیار بدل جاتا ہے: فاروق حیدر - Baithak News

کشمیر پر آ کر دنیا کا معیار بدل جاتا ہے: فاروق حیدر

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے، کشمیر پرآکر دنیا کا معیار بدل جاتا ہے،پاکستان کے مفاد میں ہے کہ کشمیری خود مسئلہ کشمیر پردُنیا کے اندر بات کریں، عالمی سطح پر کشمیریوں کی بات کو زیادہ اہمیت ملے گی،آزاد کشمیرحکومت نے 2020 میں 11 نکاتی ایجنڈا حکومت پاکستان کو دیا تھا،کشمیرپرورکنگ گروپ کا اجلاس اس کے بعد نہیں ہوسکا،آزاد کشمیر حکومت سیاسی طورپرجلسے جلوس اورریلیاں کرسکتی ہے،پاکستان اسوقت عدم استحکام کا شکار ہے اس کو نظریاتی ، سیاسی اور معاشی طور پر استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے کیا،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نیشنل پریس کلب اسلا م آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر معروف صحافی افضل بٹ بھی موجود تھے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر آزاد کشمیر کی قیادت میں تمام جماعتوں نے گزشتہ روز یکجہتی کا مظاہرہ کیا،اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنا تھا،اس طرح کی ریلیاں یورپ اور دیگر ممالک میں نکالی جائیں گی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور حریت قیادت شریک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام جماعتوں سے گزارش ہے کہ ملکر اس پرکام کریں،مودی کے بننے کے بعد بھارت کے سیکولرازم کے چہرے سے نقاب اتر رہا ہے، بھارت کا یہ اصلی گھناونا چہرہ دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیری جو اس مسئلے کے بنیادی اور اصل فریق ہیں کی بات باہر کی دُنیا میں زیادہ موثر انداز میں سنی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرے، تحریک آزادی کشمیر کے لیے ابلاغی محاذ پر کام کرنے والے تمام احباب کے دلی مشکور ہیں ،موجودہ دور میڈیا کا دور ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر دور میں میڈیا کو دبانے کی کوشش کی گی ہے حکومت اورسیاسی جماعتیں میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوس کا باعث ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی کشمیرریلی کی کوریج پاکستانی میڈیا نے نہیں کی حالانکہ یہ آزاد کشمیر کی حکومت اورازاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا کشمیر کاز کے لیے مشترکہ پروگرام تھا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارت کے مذموم حربے ناکام بنانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں