کمانڈ لا کالج ساہیوال بھی بو گیس ا نر و لمنٹ میں ملوث بچاو کیلئے گورنر پر ڈور ے - Baithak News

کمانڈ لا کالج ساہیوال بھی بو گیس ا نر و لمنٹ میں ملوث بچاو کیلئے گورنر پر ڈور ے

ملتان(انویسٹی گیشن سیل )زکریا یونیورسٹی، کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث بااثر ذمہ داران نے سیاسی اثر ورسوخ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر چانسلر وگورنر پنجاب کے سیکشن 11A کے تحت صوابدیدی اختیار کو اپنے حق میں استعمال کرانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ گورنر کی جانب سے یونیورسٹی حکام کو جاری کیا گیا مراسلہ روزنامہ ”بیٹھک “نے حاصل کر لیا، بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحان2019 میں 400 سے زائد طلبہ کو جعلسازی سے پاس کرانے کے سیکنڈل میں ملوث ٹولے کو لا سیکنڈل میں بھی بچانے کی تیاریاں، ساہیوال کے کمانڈ لا کالج نے پروب کمیٹی پر اثر انداز ہونے اور کرپٹ مافیا کو تحفظ دینے کے لیے حقائق چھپاتے ہوئے گورنر کو نظر ثانی کی اپیل کی،ذرائع کے مطابق وائس چانسلر اور رجسٹرار نے سینڈیکیٹ میں پیش ہونے والی پروب کمیٹی کے فیصلے کو غیر موثر بنانے کےلئے گزشتہ ہفتے گورنر سے ہونے والی ملاقات میں گورنر کو اپنے صوابدیدی اختیار استعمال کرنے کی تجویز دی،ذرائع کا دعوی، تفصیل کے مطابق ایل ایل بی تین سالہ پروگرام سالانہ امتحان 2019میں دیگر لا کالجز کی طرح کمانڈ لاءکالج ساہیوال بھی بوگس انرولمنٹ میں ملوث نکلا،تقریبا 200امیدواران کی 31دسمبر 2018کے بعد بوگس انرولمنٹ کی گئی،جن میں رولنمبر 7151سے لیکر رول نمبر 7214تک اور دیگر امیدواروں کو دوسرے سالانہ امتحان 2019جو کہ ابھی ہونا باقی ہے،میں مبینہ منصوبہ بندی کے تحت شامل کرانے کی کوشش کی گئی ہے،علاوہ ازیں رجسٹریشن برانچ میں مذکورہ رول نمبرز کا سرے سے کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے اور نا ہی 2018 میں رجسٹریشن فیس ادا کی گئی، اس ہوشربا کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرنے والے کمانڈ لا کالج کے پرنسپل وحیدالحق نے اس سے قبل بھی بیسٹ لاکالج عارفوالاکے نام سے کو2015میں جعلسازی سے رجسٹر کرایاتھا،جسکی رجسٹریشن کو بوگس قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے اسکا الحاق ختم کردیا تھا،سماجی و تعلیمی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اس مافیا کے خلاف گورنر پنجاب،چیف جسٹس ہائی کورٹ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں