کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو عمر قید اور جرمانہ - Baithak News

کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو عمر قید اور جرمانہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) عدالت نے 10 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار ملزم انس کو 2 بار عمر قید اور ملزم مزمل کو عمرقید کیساتھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا. جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم انس کو 2 بار عمر قید اور مزمل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ یکم اکتوبر 2020کو مجرمان نے تھانہ جلیل آباد کے علاقے گراس منڈی میں 10 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان کےخلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر معزز عدالت کی طرف مجرم انس کو 2 بار عمر قید اور مزمل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں