کورونا ویکسین کی سہولت ہر دہلیز تک مہم ضلع بھر میں جاری ہے - Baithak News

کورونا ویکسین کی سہولت ہر دہلیز تک مہم ضلع بھر میں جاری ہے

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروس ڈاکٹر خالد ارائیں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی سہولت ہر دہلیز تک مہم ضلع بھر میں جاری ہے۔12سال اور اس سے زائد عمر کے 26 لاکھ4ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں سے اب تک21لاکھ 44ہزار سے زائد افراد کو پہلی ڈوز اور17 لاکھ10ہزار 437 افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمودارائیں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سہولت دہلیز تک (RED-III)مہم ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ اس مہم کے دوران فیلڈ ٹیمیں متحرک انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ کا کام بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر خالد ارائیں نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن کی پہلی یا دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے والی ٹیموں سے اپنی ویکسی نیشن کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں ان تک نہیں پہنچیں تو وہ ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو، آر ایچ سی میں جا کر اپنی ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں