کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوٹ ادو گردونواح کی نہروں میں نہری پانی کی بندش کی وجہ سے کاشتکاروں کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اسوقت کاشتکار کسان مہنگے داموں ڈیزل خرید کر گندم کی فصل سیراب کرنے پر مجبور ہیں نہریں بند پڑی ہیں گندم کی فصل کو بروقت پانی نہ دیا گیا تو فصل متاثر ہونے کا شدید خدشہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوٹ ادو گرونواح کی نہروں میں نہری پانی کا بند ہونے کی وجہ سے نہری پانی کا بحران جاری ہے اسوقت نہری پانی کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے کسان کاشتکار مہنگے داموں ڈیزل خرید کر گندم دیگر فصلات کو سیراب کر رہے ہیں نہری پانی کی اسوقت اشد ضرورت ہے اب اگر بروقت نہری پانی مہیا نہ کیا گیا تو گندم کی فصل اور دیگر فصلات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے،کاشتکاروں کسانوں نے گورنر پنجاب،وزیراعلیٰ پنجاب،صوبایی وزیر آبپاشی پنجاب سے نہروں میں پانی کی فراہمی کا بھرپور مطالبہ کیا ہے۔

کوٹ ادو:نہروں کی بندش،کاشتکارمہنگے داموں فصلیں سیراب کرنے پرمجبور
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں