کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے لاپرواہی،ڈی ایچ کیو ہسپتال اندھیر نگری میں تبدیل۔ڈاکٹرز نے 11 بجے ڈیوٹی پر آنا معمول بنا لیا۔ایم ایس خاموش مریض رل گئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی سے لاپرواہ ڈاکٹروں کی وجہ سے اندھیر نگری میں تبدیل ہوچکا ہے۔ایم ایس کی ذو معنی خاموشی کی وجہ سے ڈاکٹر ناصر سانگھی،ڈاکٹر عمارہ،ڈاکٹر حسن علی اعوان وغیرہ نے 11بجے ہسپتال آنا معمول بنا لیا ہے جبکہ ہسپتال کا ڈیوٹی ٹائم تقریبا 8 بجے ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر حضرات 11 بجے سے 1بجے تک سو سے ایک سو بیس مریضوں کو چیک کرتے ہیں جو وہ خوش نصیب ہوتے ہیں جو صبح 8 بجے آکر پرچی لیتے ہیں اور ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کو جمع کروا دیتے ہیں۔ڈاکٹرز کے سخت احکامات پر عمل کرتے ہوئے سو پرچیاں جمع کرنے کے بعد اسسٹنٹ مزید پرچیاں نہیں لیتا اور اس طرح لیٹ آنے والے مریضوں کو مجبورا واپس آنا پڑتا ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز نے اپنے پرائیویٹ کلینک بنا رکھیں ہیں جو ان کی ہسپتال ڈیوٹی ٹائمنگ میں خلل کا باعث ہیں۔یہ لوگ پہلے صبح کی شفٹ میں 11 بجے تک اپنے کلینکس پر مریضوں کو چیک کرتے ہیں اور پھر سرکاری حاضری لگوانے ہسپتال آجاتے ہیں جہاں سرعت کے ساتھ سو مریض سرسری چیک کرنے کے بعد چھٹی کرکے کلینک روانہ ہوجاتے ہیں۔ایم ایس کی مجرمانہ خاموشی اور ڈاکٹرز کی اس بے حسی نے کوٹ ادو کے شہریوں کو شدید کوفت اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو لیکر دوردراز سے ہسپتال جاتے ہیں،مشکل سے لائینوں میں لگ کر پرچی لیتے ہیں اور جب ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کے لیئے پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ 100 پرچیاں پوری ہوچکی ہیں انہیں چیک کرنے کے بعد اگر ٹائم بچا تو نمبر آجائے گا ورنہ تو نہیں۔دور دراز کے سفر اور مریض چیک نہ ہونے پر اس طرح شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجبورا اپنے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جانے پڑتے ہیں۔شہریوں عوامی سماجی حلقوں نے گورنر پنجاب،وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈاکٹرز کا تبادلہ کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں انسانیت سے محبت کرنے والے اور ڈیوٹی سے مخلص ڈاکٹروں کو
تعینات کیا جائے۔

کوٹ ادو:ڈاکٹرزاپنے نجی کلینکس پر مصروف،سرکاری ڈیوٹی برائے نام
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں