کوٹ ادو: کبڈی میلہ پیر جگی موڑ ٹیم نے فائنل جیت لیا. - Baithak News

کوٹ ادو: کبڈی میلہ پیر جگی موڑ ٹیم نے فائنل جیت لیا.

مظفرگڑھ ( بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے میرپور چک نمبر 520 ٹی ڈی اے میں کبڈی میلہ کا انعقادکیا گیا، کبڈی کا فائنل مقابلہ پیر جگی موڑ اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہوا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی علاقہ کی معروف شخصیت سید شہباز غوث بخاری تھے،ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد  پیر جگی موڑ ٹیم  نے یہ فائنل میچ جیت لیا، مہمان خصوصی سید شہباز غوث بخاری نے کبڈی مقابلوں میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور خاص طور پر اول اور دوم انے والی ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کےلئے انتہائی ضروری ہیں،یہ نہ صرف تفریح کا زریعہ ہیں بلکہ انسان ان سے اپنی روزمرہ زندگی کے معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے ڈسپلن،ٹیم ورک،صبر،منصوبہ بندی اور مسلسل جدوجہد بھی سیکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں اس قوم کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،انہوں نے کبڈی مقابلوں کے منتظمین کو بھی بہترین طریقے سے مقابلے کرانے اور لوگوں کو صحتمند تفریح کا موقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں