کوٹ چھٹہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن،تاجردوحصوں میں تقسیم - Baithak News

کوٹ چھٹہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن،تاجردوحصوں میں تقسیم

کوٹ چھٹہ ( منظوراحمدانی) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پھٹہ سسٹم اور دوکانوں کے باہر کرین لگا کر تھڑے مسمار کر دیےانجمن تاجران دوحصوں میں تقسیم ، تاجروں نے چیئرمین انجمن تاجران رانا اشفاق کے خلاف کمر کس لی انتظامیہ کے نام پر ماہانہ 10 لاکھ روپے منتھلی کا حساب مانگ لیا تاجر اتحاد کے نام پر نئی باڈی بنانے کا اعلان 80 فیصد تاجر برادری نے رانا اشفاق کی مخالفت کرکےنیا چیئرمین و صدر انجمن تاجران لانے کا فیصلہ ملک احسان شانی اور رانا ندیم کے ناموں پر اتفاق کا امکانتفصیلات کے مطابق نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ نے آتے ہی دیگر انتظامی امور کے ساتھ کوٹ چھٹہ اڈا اور اندرون شہر کے ساتھ ساتھ چوٹی روڈ اور جھوک روڈ پر قائم عرصہ دراز سے قائم تجاوزات جو نہ صرف تاجروں بلکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے لیے بہت بڑا مسئلہ اور انتظامیہ کے چیلنج بنے ہوئے تھے کے آپریشن سے قبل تجاوزات ہٹانے کے لئے ماتحت عملہ اور مساجد میں اعلانات کرکے تجاوزات ہٹانے کی وارننگ دی تھی مگر انجمن تاجران نے مذکورہ بالا پھٹہ اور تھڑے سسٹم کو چیئرمین انجمن تاجران نے تھپکی دی تھی کہ وہ بے خوف و خطر ہو کر دھندہ کرتے رہیں نئی انتظامیہ سے ان کی ڈیل ہو گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ نے میونسپل کمیٹی کا عملہ اور پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھاری مشینری منگوا کر آپریشن کرکے تھڑے مسمار،ندرون شہر سکڑی گلیوں کی تجاوزات ہٹوا کر ٹریفک رواں کردی تھی دوران آپریشن اس وقت تاجروں اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان چھپروں اور کٹائی کے دوران تجاوزات میں قائم بوسیدہ عمارت گرنے پر تاجروں نے ٹائر جلا کر انڈس ہائی وے کو 4 گھنٹے کے لئے بلاک کر کےاے سی آفس کا گھیروا کردیا تھا ۔غصہ سے بھری تاجر برادری نے چیئرمین انجمن تاجران کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ دوران احتجاج چیئرمین انجمن تاجران رانا اشفاق احمد فرار ہوگئے جس پر تاجر پھٹ پڑے اور کہا کہ رانا اشفاق کو اب انتظامیہ کے نام پر 200 سے 300 روپے فی پھٹہ لگ بھگ 300 دوکانوں سے لے جانے والے ماہانہ 10 لاکھ روپے کا حساب دینا ہوگا احتجاج میں 80 فیصد تاجروں نے نہ صرف رانا اشفاق کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا بلکہ رات گئے میٹنگ کرکے تاجر اتحاد کرکے نئی باڈی بنانے کا اعلان کردیا ۔بتایا جاتا ہے کہ نئی باڈی کے صدر و چیئرمین کے طور پر سابق انجمن تاجران ملک احسان اللہ شانی، رانا ندیم کوچیئرمین صدر انجمن تاجران بنائے جانے پر اتفاق ہوا ہے دیگر عہدیداروں کا اعلان آج شام کو کیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق رانا اشفاق احمد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ کو سفارش کرانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں مگر آخری اطلاعات آنے تک ناکام رہے ۔ناکام ہونے کی صورت میں اپنی چیئرمینی بچانے کے لئے کورٹ سے سٹے لینے کا ارادہ کرلیا ہے اس سلسلے میں جب اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ سے مئوقف لیا گیا کہ روڈ بلاک کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کب ہو گی تو ان کا کہنا تھا کہ جلد قانون اپنا راستہ لے گا حکومتی رٹ ہر صورت برقرار رکھیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں