کوٹ چھٹہ (نمائندہ خصوصی)تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدودمانہ احمدانی کے مقام پرانڈس ہائی وے کےسامنے پارکو پائپ لائن سےتیل چوری کرنیکی واردات، پارکو سکیورٹی ٹیم اللہ ڈتہ سپروائزر و اہلکاروں نے رنگے ہاتھوںدوملزمان کوپکڑ لیاجبکہ پیٹرول پمپ مالک طارق سلیم ولد محمد رمضان موقع سے فرار ہوگیا۔بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان طالب حسین ٹال پور اور محمد ندیم نےپارکو پائپ لائن سے350 میٹر دور انڈس ہائی وے کی سڑک کے نیچے گہری سرنگ کھودی اور کلمپ پائپ لائن پر لگا دی پارکو سکیورٹی ٹیم نے دو افراد کو حراست میں لیا تو پیٹرول پمپ پر سرنگ کے ذریعے تیل چوری کرنے کا پتہ چلا ۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ تیل چور سے عرصے سے پارکو پائپ لائن سے تیل چرارہے تھے ۔تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے پارکو افسران کی مدعیت میں محمد جمیل ،محمد صدیق ،طالب حسین ،محمد ندیم، طارق سلیم اورامجد صدیق کیخلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی رپورٹ پر تفتیش کاآغاز کر دیا۔

کوٹ چھٹہ:پارکو پائپ لائن سےتیل چوری،دو ملزمان گرفتارپمپ مالک فرار
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں