ملتان (بیٹھک نیوز)اونٹاریو کے کچھ سکول ویلنٹائن ڈے نہیں منا رہے۔ کچنز شہر کے ایک پرنسپل نے والدین کو پہلے ہی مطلع کر دیا ہے کہ وہ 14 فروری پر تقریبات کی توقع نہ رکھیں۔ پیل ڈسٹرکٹ سکول بورڈ کا کہنا ہے دیگر سکول بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ پیل کے کچھ سکول طالب علموں کی جانب سے کلاس میں کارڈز اور ٹافیوں کا تبادلہ کرنے کے متبادل پر بھی غور کر رہے ہیں۔یہ عمل کچھ امریکی سکولوں کی پیروی میں ہو رہا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بچوں کو اس گمراہی کی ضرورت نہیں ۔ اگرچہ کچھ لوگوں نے اس عمل کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ حد سے زیادہ شدیدردعمل ہے جس نے بچوں کو مایوس کیا ہے۔واٹر لو ریجن ڈسٹرکٹ سکول بورڈ کی کمیونیکیشن آفیسر ایسٹیفنیا برانڈینسٹائن کا کہنا ہے کہ سکولوں میں جشن منانے کے بہت سے مواقع ہیں تاہم ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم تمام چیزوں کو منانے کے حق میں نہیں ۔انکا کہنا تھا کہ سکول یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ وہ کون سے دن مناتے ہیں اور کون سے نہیں۔ ویلنٹائن ڈے بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے اور اس میں کارڈز یا مٹھائیاں خریدنے کیلئےخاندانوں پر مالی دباؤ ڈالنے کا امکان ہوتا ہے۔ مزید برآں، ویلنٹائن ڈے اکثر کینڈی اور مٹھائیوں کے ذریعے منایا جاتا ہے، جو صحت مند سکولوں کے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اسلئے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کچھ سکول ویلنٹائن کی تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن کچھ اس دن کو منا بھی سکتے ہیں۔کچنر کے جین سٹیکل پبلک سکول میں کوئی جشن نہیں منایا جائے گا اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ویلنٹائن کارڈز یا ٹریٹ کیساتھ سکول نہ بھیجیں۔سکول کیجانب سے بھیجے جانے والے نوٹس کے مطابق سکول انتظامیہ ویلنٹائن ڈے کے جشن کو تسلیم کرتی ہے اور اس دن کی مقبولیت سے آگاہ ہےلیکن چونکہ یہ جشن ہماری کمیونٹی میں تمام طلباء/خاندانوں کیطرف سے نہیں منایا جاتا اسلئے یہ ضروری ہے کہ تمام طلباء کوسکول میں پذیرائی کا احساس ملے اور یہ کہ ہماری تقریبات ہمارے خاندانوں اور طلباء پر منفی اثر نہ ڈالیں۔امریکہ میں کچھ علاقوں بشمول مشی گن میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے جہاں پرنسپلز نے 14 فروری کے ساتھ ہالووین کو بھی یہ کہتے ہوئے والدین اور بچوں نے ان دنوں کو منانے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا یا انہیں تکلیف محسوس ہوئی تھی ۔ اونٹاریو میں کچھ سکول ہالووین کے تہواروں کی اجازت نہیں دیتے یا اسے اورینج اور بلیک ڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ٹورنٹو کی ایک ایلیمنٹری ٹیچرکا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ہمیشہ سےایک مسئلہ ہے۔ کچھ بچے دوسروں سےاپنی چیزیں شیئر کرتے ہیں کچھ نہیں کرتے۔ والدین کلاس میں مٹھائیوں یا شوگر کینڈیزکےبارے میں شکایت کرتے ہیں، اور کچھ ویلنٹائن کارڈز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انکی کلاس میں کوئی بھی سٹور سے خریدا کارڈ نہیں ہےتاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ہالٹن ڈسٹرکٹ سکول بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ ویلنٹائن ڈے پر سکولوں کو ہدایت جاری نہیں کرتا بلکہ اس بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ تمام سکول اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ وہ معاشرے میں اپنے اپنے عکاس ہیں۔یارک کیتھولک بورڈ کا کہنا کہ ہم حصہ لینے والے طلباء سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے کلاس روم میں موجود ہر ایک کے لیے ویلنٹائن ڈے کارڈ رکھیں تاکہ ہر کسی کو اس میں شامل ہونے کا احساس ہو۔ سینٹ ویلنٹائن کو رومن کیتھولک چرچ میں ایک مقدس ہستی مانا جاتا ہے اور سن 496 سے کیتھولک مسیحی اس دن کو مناتے چلے آ رہےہیں۔

کینیڈامیں بعض سکولوں کا ویلنٹائن ڈے منانے سے انکار
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں