کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ جاری - Baithak News

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کا الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ کا دوسرا مرحلہ ملتوی نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن کے سات صفحات پر مشتمل جاری کردہ تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبر بلوچستان باقے دستخط موجود ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی عمل ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، انتخابات الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار نے کے پی کے بعض علاقوں میں برفباری کی اور موسم خرابی کی وجوہات بتائیں، تصاویر بھی پیش کیں اور کہا کہ کمیشن اس کی تحقیق بھی کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام نہیں کہ وہ انتخابی عمل ملتوی کرنے کا فیصلہ کریں۔فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پچکچاہٹ کا شکار ہے، بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی 2 سال سے تاخیر کا شکار ہیں۔انتخابات الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 31 مارچ کو ہی ہوں گے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ معاملہ خود دیکھیں اور انتخابات کروائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں