گاڑی، تیل سرکاری،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسرجیپ ریلی دیکھنے چولستان پہنچ گئے - Baithak News

گاڑی، تیل سرکاری،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسرجیپ ریلی دیکھنے چولستان پہنچ گئے

ملتان(انویسٹی گیشن سیل)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں چیئرمین اور ایم ڈی کی سیٹیں خالی ہونے کافائد اٹھاکر کمپنی کے افسروں نےایم ڈی کی گاڑی اور سرکاری پٹرول کا بےدریغ استعمال شروع کردیاپورا گروپ سرکاری وسائل استعمال کرکے جیپ ریلی کی موج مستیاں کرنے چولستان پہنچ گیا۔دھڑلےسےجیپ ریلی دیکھنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ کمپنی کے مینجر ایچ آر عقیل احمد ایم ڈی کی گاڑی اور سرکاری پٹرول کا شہر بھر میں نجی مصروفیات کیلئےساراسارادن استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی کے دیگر افسران بھی اپنے نجی کاموں کے لئے گاڑی کو ٹیکسی بناکر تواتر کے ساتھ چلانے لگے۔ کسی چیک کرنے والی اتھارٹی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کمپنی کے وسائل کو مال مفت سمجھ کر استعمال کرنے لگے ہیں۔ کمپنی رولز کے مطابق سوائے ایم ڈی کے کسی بھی دیگر افسر کو سرکاری گاڑی اور پٹرول استعمال کرنے کا اختیار نہ ہے  جبکہ دوسری طرف چھوٹے ملازمین کے کھاتے آڈٹ پیرا ڈال کر ان سے بورڈ آف ڈائیریکٹرز سے منظوری حاصل کرنے پر ان پر فیلڈ میں استعمال ہونے والے پٹرول کی واپسی کے لئے 60 لاکھ روپے کی ریکوری ڈال دی گئی ہے جبکہ چولستان میں جیپ ریلی سے لطف اندوز ہونے کے لئے افسران عقیل احمد،آصف شبیر،حسن خان،حبیب اللہ اور احسن خان سرکاری گاڑی اور پٹرول کا بے دریغ استعمال کرکے ہر قانون سے آزاد گھوم رہے ہیں۔اس حوالے سے مینجر ایچ آر عقیل احمد سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں