بہاول پور(رانا مجاھد ڈسٹرکٹ بیورو)پی ٹی آئی کے گرفتاررہنما سینیٹراعظم سواتی،محمدخان مدنی میڈیکل چیک اپ کیلئے بی وی ایچ منتقل ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رحیم یارخان جیل سے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ان کاکڈنی سینٹر بی وی ایچ میں میڈیکل چیک اپ کیاگیا ان کے ساتھ محمدمدنی جن کوسنٹرل جیل بہاول پورمیں قیدکررکھاہے کابھی میڈیکل چیک اپ کیاگیا میڈیکل بورڈ میں پانچ ڈاکٹرزشامل تھے دونوں رہنمائوں کے ایکسرے اوردیگرٹیسٹ بھی کئے گئے ان کامیڈیکل چیک گذشتہ روز لاہورہائی کورٹ بہاول پوربینچ کے حکم پرکیاجارہاہے عدالت میں رٹ پٹیشن پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے سینئررہنما عدیل اسلم نے دائر کی تھی میڈیکل چیک اپ کے بعددونوں رہنمائوں کو لاہورہائی کورٹ بہاول پوربنچ میں پیش کیاجائیگا۔

گرفتاررہنمااعظم سواتی،محمد خان مدنی کامیڈیکل چیک اپ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں