پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں اموات کی شرح بھی زیادہ ہے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )پاکستان سمیت دنیابھرمیں کینسر( سرطان)کاعالمی دن آج منایاجائےگا۔گزشتہ سال پاکستان میں 65 فیصد شرح اموات کیساتھ پونے2لاکھ سے زائد شہری اس موذی مرض سے متاثر ہوئے،سرطان سےاموات کی وجہ مرض سے آگاہی اور بروقت تشخیص نہ ہونے سمیت علاج کی سہولیات کا فقدان ہے،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم سرطان کا مقصد کینسر جیسے موزی مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،دنیا میں سالانہ 2کروڑ افراد کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق جسم کے کسی حصے پر گلٹی،وزن کا مسلسل گرنا، بھوک میں کمی، منہ میں چھالے اور درد بھی کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں تاہم فوری تشخیص کیلئے ڈاکٹرز سے رجوع کرنا نہایت اہم ہے،کینسر میں مبتلا مریض صحت مند زندگی بسر کرنے کی خواہش کے ساتھ مرض کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر لا علاج نہیں ہے،ہمت و حوصلہ سے بیماری کا مقابلہ اور اس سے جیت ممکن ہے،طبی ماہرین کےمطابق بر وقت تشخیص سے90فیصد کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن ہے۔

گزشتہ سال پونے2کروڑ سے زائدمریض،شرح اموات 65 فیصد
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں