گورنر کا متعلقہ اداروں کو 1977ءکے ایکٹ پر عملدرآمد کا مراسلہ کریانہ ریٹیلرز کی جیت: میاں آفاق انصاری - Baithak News

گورنر کا متعلقہ اداروں کو 1977ءکے ایکٹ پر عملدرآمد کا مراسلہ کریانہ ریٹیلرز کی جیت: میاں آفاق انصاری

ملتان(خبرنگارخصوصی)انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کا اجلاس گزشتہ روزصدر میاں آفاق انصاری کی زیر صدارت ہوا۔جس میں منظور احمد، رشید احمد، محمد عمران، محمد بلال، حسنین سرفراز، عبدالمجید، محمد عدنان، محمد ندیم، محمد سعید، محمد نوید، شیخ ندیم، محمد عادل، فیض الرحمن موجود تھے۔ اجلاس میں گورنر پنجاب کی طرف سے متعلقہ اداروں کو1977ءکے ایکٹ پر عملدرآمد کرنے سے متعلق مراسلہ جاری کرنے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے مراسلہ کو کریانہ ریٹیلرز کی جیت قرار دیا۔ میاں آفاق انصاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے جاری مراسلہ کے بعدکریانہ ریٹیلر کےخلاف بھاری جرمانے اور دیگر سزاﺅں کا جواز نہیں رہتا۔ اجلاس میں بڑھتے ہوئے مسائل بھی زیر بحث آئے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے صفائی کے نام پر بھاری جرمانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں