
ملتان (سپیشل رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی۔تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پرگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔ حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئےگا۔
Leave a Comment