گھبرانا نہیں کی گردان کرنیوالے خود گھبرا چکے ہیں: کنور محمد صدیق - Baithak News

گھبرانا نہیں کی گردان کرنیوالے خود گھبرا چکے ہیں: کنور محمد صدیق

ملتان(خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے پیکا قانون میں آرڈی ننس کے ذریعے ترامیم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل، مسلط کردہ اور عوامی ردعمل سے خوف زدہ حکومتیں ہمیشہ صحافت کی آزادی ختم کرنے کے اقدامات کرتی ہیں۔ الیکٹرانک کرائمز پریوینشن ایکٹ 2016، مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں لایا گیا۔ ا±س وقت بھی پورے ملک میں احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے اس کالے قانون کو ختم کرنے کے بجائے دو ہاتھ آگے بڑھ کر پیکا کو اور زیادہ گہرا کالا کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت جس طرح ملک و ملت پر مسلط کی گئی، ا±سی طرح پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن قوانین ملک و ملت پر مسلط کررہی ہے۔ پیکا میں ترامیم آئین، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر اور جمہوری سیاسی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت ترامیم واپس لے اور پیکا کالا قانون مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ گرفتار صحافیوں کو رہا کیا جاے اور ذمہ دار سیاست، ذمہ دار صحافت اور ذمہ دار طرزِ حکمرانی کیلئے وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان مسلسل ”گھبرانا نہیں ” کی گردان کرتے رہے۔ اب حکومت کو نااہلی، ناکامی اور اندرونی بغاوتوں نے گھیرلیا ہے۔ حقیقت میں اب عمران خان گھبرا گئے ہیں۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، تیل، گیس، آٹا، چینی، ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام آدمی کیلئے موت کے الارم بن گئے ہیں۔ ملک بھر میں عوامی احتجاج نااہل، ناکام اور عوام دشمن راج کا خاتمہ کردے گا۔ حکومت کا مخالفین پر ہر وار ناکام ہے اور ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کے مترادف ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں