ملتان (سہیل چوہدری) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے ملازمین شتر بے مہار ہو گے طلباء و طالبات سے لاکھوں روپے وصول کر کے انہیں گھروں میں پیپر حل کرانے لگے۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات کی سیٹ 12 سالوں سے خالی کنٹرولر برانچ کے ملازمین شتر بے مہار ہو گے۔تفصیل کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس کی کی کنٹرولر کی سیٹ 2011 میں وقار قریشی کے ریٹائر ہونے سے خالی پڑی ہے یوں بارہ سال سے یہ سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس اہم سیٹ پر مستقل کنٹرولر تعینات کرنے کی بجائے یونیورسٹی کے اساتذہ کو مختلف ادوار میں کنٹرولر کا اضافی چارج دیا جاتا رہا ہے جس وجہ سے کنٹرولر برانچ کا عملہ شتر بے مہار ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے لوگوں کو گھروں میں بیٹھا کر پرچے حل کروانے جا ریے ہیں اور اس مد میں ان سے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پریس برانچ کے کچھ افسران، ایمپلائز یونین کے اعلیٰ عہدیداران اور سیکریسی برانچ کے ملازمین بی اے/بی ایس سی کے طلباء و طالبات کو گھروں میں بٹھا کر ان سے پیپرز حل کرواتے رہے ہیں اور اس مد میں ان سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیکریسی برانچ کے ملازمین جوابی کاپیوں کا ٹائٹل نمبر تبدیل کر دیتے ہیں کچھ عرصہ قبل سپروائزر ذوالفقار جوابی کاپیوں سمیت پکڑا بھی گیا تھا مگر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی چند روز قبل خضر لنگاہ طالب علموں کے گھروں پر پیپرز حل کراتا اور پیپروں کو سیل کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر کنٹرولر پروفیسر امان اللہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور موجودہ رجسٹرار زبیر خان، سابق رجسٹرار عمر چوہدری اور ڈپٹی کنٹرولر اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ عمر چوہدری نے نمائندہ بیٹھک کو بتایا کہ آئندہ دو روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی جائے گی۔

گھروں میں پیپرحل، جامعہ زکریا نے”ہوم ڈلیوری کی سہولت“متعارف کرادی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں