ملتان (خصوصی رپورٹر )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023-24ء میں صدارت کی نشست پر عاصمہ جہانگیر انڈیپنڈنٹ لائیرز گروپ کے رانا آصف سعید نے کامیابی حاصل کرلی ھے ۔ انہیں مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کی بھی حمائیت حاصل تھی۔ انہوں نے 3224 ووٹ حاصل کئے ۔ یوں انہوں نے دوسرے نمبر پر آنے والے سے انکی لیڈ 12 سو سے زائد رھی ۔ ان کے مدمقابل امیدوار ملک سجاد حیدر میتلا دوسرے نمبر پر رھے۔ ملک سجاد حیدر میتلا نے 2001 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ حامد خان کے پرفیشنل لائرز گروپ سے تعلق رکھنے والے سید ریاض الحسن گیلانی تیسرے نمبر رھے ۔ انہوں نے 900 ووٹ حاصل کئے ۔ صدارت کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل تھے۔ صدر کی نشست پر نتائج کا اعلان ھوتے ھی بار میں موجود ان کے حامی پرجوش انداز میں نعرے لگانے لگے۔ ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص کیا ۔ آتش بازی کی گئی جبکہ وکلا نے رانا آصف سعید کو پھولوں کے ھار پہنائے اور ان پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رھے ۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ اور پی ایل ایف کے حمائیت یافتہ مہر حسیب قادر نے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی۔

ہائیکورٹ بارالیکشن،عاصمہ جہانگیرگروپ کے راناآصف سعیدصدرمنتخب
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں