ہائیکورٹ کے حکم کی دھجیاں،پٹواری عدالتی فیصلے کیخلاف کھڑے ہوگئے،منشی بدستورڈیوٹی پرتعینات - Baithak News

ہائیکورٹ کے حکم کی دھجیاں،پٹواری عدالتی فیصلے کیخلاف کھڑے ہوگئے،منشی بدستورڈیوٹی پرتعینات

ملتان (ملک اعظم) محکمہ مال ملتان کا پٹواری مافیا ہائی کورٹ کی جانب سے منشیوں کو ہٹائے جانے کے فیصلہ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوچکا ہے چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تحصیل ملتان سٹی اور تحصیل ملتان صدر کے پٹواریوں نے اپنے منشیوں کو نہیں ہٹایا ہائی کورٹ کے احکامات کو ناکام بنانے کے لیے تحصیل دار اور نائب تحصیلدار اور قانونگووں نے ایکا کر لیا پٹواریوں کی آشیر باد سے تحصیل ملتان سٹی اور صدر کے ایک درجن سے زائد منشی اپنے پٹواریوں سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہوئے ۔طویل عرصے سے ایک ہی موضع میں تعینات منشیوں نے قبضہ گروپوں سے ساز باز کرکے کروڑوں کی پراپرٹیوں پر قبضے کروانا شروع کر رکھے ہیں بتایا جاتا ہے لاہور ہائی کورٹ نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں کے پٹواریوں کو منشی ہٹانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو بھی حکم جاری کیا کہ فوری طور پر پٹوار خانوں سے منشی ختم کروائے جائیں لیکن آج تک نہ تو بورڈ آف ریونیو اور نہ ڈپٹی کمشنر آفس پٹوار خانوں سے منشی ختم کر سکا ہے ڈپٹی کمشنر آفس صرف زبانی کلامی احکامات جاری کرکے بورڈ آف ریونیو کو مطمئن کرتا رہتا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ چھہ ماہ کے دوران اینٹی کرپشن کی جانب سے کئی مرتبہ منشیوں کو پٹواری خانوں سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انیٹی کرپشن کے اپنے ہی اہلکار اپنے خاص خدمت گزار پٹواریوں کے ذریعے چھاپہ کی اطلاع قبل لیک کر دیتے جس کی وجہ سے پٹوارخانوں سے منشی مافیا کا خاتمہ نہیں ہو سکا بلکہ اب تو اس منشی مافیا نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پر ڈیرے جما رکھے ہیں جہاں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی ملی بھگت سے کھل کر لوٹ مار کر ریے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت تحصیل ملتان سٹی کے مواضعات جمعہ خالصہ طرف راوی ،طرف مبارک دوئم ، طرف دائرہ، قطب پور،عالمگیر،طرف دائرہ ،بھینی میں تعینات پٹواریوں نے اپنے مواضعات کا چارج منشیوں کے حوالے کر رکھا یہی منشی پٹواریوں کے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں ہر آنے والے سائل کی سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ذرائع کے مطابق موضع نیل کوٹ موضع جمعہ خالصہ موضع طرف مبارک دوئم طرف راوی طرف دائرہ عالمگیر قطب پور اور بھینی ملتان کے پرکشش پٹواری سرکل میں شمار ہوتے ہیں اور انہی مواضعات میں قبضہ گروپوں میں ات مچا رکھی ہے ان منشیوں کے ذریعے ریونیو ریکارڈ میں ٹمپرنگ بھی کروائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹوار سرکل میں تعینات منشیوں نے چھوٹے چھوٹے بلاکس کی صورت میں درجنوں کالونیاں بھی بنا کر فروخت کر دیں یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے کیونکہ تمام تر ریونیو ریکارڈ انہی کے قبضے میں ہوتا ہے ذرائع کے مطابق منشی پلاٹ کی لوکیشن ٹریس کرنے کی آڑ میں اصل میں کو پہلے غیر مالک ظاہر کرنے ہیں اسکے بعد لاکھوں روپے لیکر اس اسکی ہی ملکیت کے کاغذات دیکر احسان جتاتے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل ملتان سٹی کی طرح تحصیل ملتان صدر کے موضع گھڑیالہ کے پٹواری رضوان موضع لاڑ کے غضنفر عباس موضوع کوٹلہ رحم علی شاہ کے محمد اسلم راں قصبہ اول کے ارشد اقبال چدھڑ کے احمد علی نورنگ آباد کے محمد اکبر کوٹھے والا شمالی کے شہزاد حسین لوٹھڑ کے عبداالرحمن قادر پور راں غربی کے محمد عامر قادر پور راں شرقی کے طاہر شاہ کرپال پور کے سجاد کھوکھر مدینہ کے سجاد حسین سجان پور کے رضوان رانا واہن کے کریم نواز ترگڑ کے کامران نیازی قادر پور لاڑ کے عبدالواجد سندیلہ حامد پور کنورہ کے محمد رمضان شیر شاہ کے جاوید ناصر شاہ جھوک وینس وارلی کے محمد علی متی تل کے کامران اعجاز اعلم پور کے محمد شہباز لطف آباد کے محمد حسنین گٹھ برابر کے نشاط حسین نواب پور دوئم کے نیاز علی شاہ عنایت پور مہوٹہ کے مظہر عباس اور چن شاہ نے بھیاپنے پٹوار آفس منشیوں کے حوالے کر رکھے ہیں انہی منشیوں کی وجہ سے تحصیل ملتان صدر میں سینکڑوں اراضی کیس ریونیو کورٹس اور سول کورٹس پر بوجھ ثابت ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل ملتان صدر کے پٹواریوں نے اپنے اپنے مواضعات میں سرکاری اراضی پر بھی قبضہ کرا رکھے ہیں اس کے بدلے منتھیلیاں وصول کرتے ہیں ۔تحصیل ملتان صدر کے پٹواریوں سارا دن اپنے آفس میں نظر ہی نہیں آتے اور اپنے منشیوں کو سیاہ و سفید کا مالک بنا رکھا ہے ذرائع کے مطابق تحصیل ملتان سٹی اور تحصیل ملتان صدر کے بعض منشی اپنے پٹواریوں سے بھی زیادہ طاقتور ہیں یہ منشی ایک ہی موضع میں کام کرتے چلے آرہے ہیں یہی منشی فیصلہ کرتے ہیں کونسا پٹواری اس موضع میں تعینات ہو سکتا ہے تحصیل ملتان سٹی کے بعض سیاست دانوں نے بھی اپنے منشی پٹواریوں کے دفاتر میں بٹھا رکھے جو پروردہ قبضہ گروپوں کے کے کام آتے ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کا ایک پٹواری محمد عامر اپنے آفس میں ڈیوٹی کرنے کی منشی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں