ملتان(رانا امجد علی امجد )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی آمد کے باعث ٹریفک پولیس ملتان نے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر رکھا تھا۔
٭ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز چیف جسٹس کے ہمراہ ججز کے لیے مختص گیٹ سے تقریب میں تشریف لائے۔
٭تقریب کے موقع پر ملتان پولیس نے سیکورٹی کا سخت انتظام کر رکھا تھا، تمام شرکاءکو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا،
٭تقریب کے مہمان خصوصی کے لیے تہنیتی اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کئے گئے۔
٭تقریب کے انعقاد کے لیے ہائی کورٹ میں دن بھر انتظامات مکمل کئے جاتے رہے۔
٭تقریب ختم ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔