ملتان(بیٹھک نیوز)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور انکی اداکارہ و ماڈل بیوی نتاسا سٹینکووچ ویلنٹائن ڈے کو ایک بارپھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہےہیں۔ یہ جوڑا راجستھان کے شہر ادے پور میں شادی کرنےجارہاہے۔”ہندوستان ٹائمز کیمطابق اس جوڑے نےعدالت میں شادی کی تھی اور چونکہ یہ سب جلدی میں ہوااسلئے انکے ذہن میں تب سے دھوم دھام سے شادی کا خیال سمایا ہوا تھا۔رپورٹ کیمطابق شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں جو 16 فروری تک جاری رہینگی۔ دلہن نتاسا سٹینکووچ شادی کےدن سفید ڈولس اور گبانا گاؤن پہنیں گی۔ہاردک پانڈیا اور نتاسا پہلی بار مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور اسی سال انکے ہاں ایک بچے آگستیہ کاجنم بھی ہوا تھا۔ رپورٹ کیمطابق تقریب کی تیاریاں گزشتہ سال نومبر میں شروع کر دی گئی تھیں۔ ان دنوں راجستھان ہندوستانی مشہور شخصیات کیلئےپرکشش اورمقبول جگہ بنا ہوا ہے۔ 7فروری کو، کیارا اڈوانی نے راجستھان کے شہر جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ہوئی۔ پریانکا چوپڑا نے بھی راجھستان میں نک جونز سے شادی کی تھی۔

ہاردک پانڈیا اورنتاسا سٹینکووچ پھرشادی کر کے وی ڈےمنارہے ہیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں