ہر طرف گندگی کے ڈھیر، یوسی 67کے مکینوں کامظاہرہ - Baithak News

ہر طرف گندگی کے ڈھیر، یوسی 67کے مکینوں کامظاہرہ

ملتان(وقائع نگار) انجمن تاجران بوسن روڈ اورملتان یونین کونسل 67 کے مکینوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی اور افسران کےخلاف ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طارق ہانس ،ملک عابد ہانس ،عباس ہانس نے کہا کہ شالیمار کالونی، خیرالمعارف روڈ،محمود جم روڈ، چاہ دورہٹہ،ٹبی والا،ٹویاٹا شوروم، سیداں والا بائی پاس، خان ویلیج روڈ،ماڈل ٹاو¿ن، Tچوک،تالاب والا، راناہومز، محمود کوٹ ویگر علاقوں میں 2ماہ سے صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ہر گلی محلہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے رہائشوں کا جینا محال ہوگیا ہے، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کوفوری معطل کیا جائے ورنہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر بوسن روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ مظاہرے میں علاقہ مکینوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹائر جلاکر روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں