ہسپتالوں میں شجرکاری، ہارٹیکلچر کی بہتری پر خصوصی فوکس: تنویر اقبال تبسم - Baithak News

ہسپتالوں میں شجرکاری، ہارٹیکلچر کی بہتری پر خصوصی فوکس: تنویر اقبال تبسم

ملتان(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے فیلڈ دفاتر، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت اور دیہی، گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریوں میں موسم بہار2022شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے دفاتر، ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت اور دیہی، گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈسپنسریوں میں موسم بہار2022شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ اس حوالے سے سیکرٹر ی تنویراقبال تبسم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں شجرکاری اور ہارٹیکلچر کی بہتری پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے تاکہ وزیراعظم کے سرسبز وشاداب پاکستان منصوبہ کو عملی شکل دی جاسکے۔ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ نئے لگائے جانیوالے پودوں کی تناور بننے تک خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں