ہماری لیڈر تو ارطغرل ہیں: حنا پرووز بٹ جوش میں آگئیں

  • Home
  • ملتان
  • ہماری لیڈر تو ارطغرل ہیں: حنا پرووز بٹ جوش میں آگئیں

نواز شریف نشہ ہیں ،مریم نواز کا کردار ادا کرنے کےلئے آفر ہوئی توقبول

ملتان( نیوز ڈیسک)رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو مشہور ترک سیریل ’ار طغرل غازی‘ کا ارطغرل قرار دے دیا۔حنا پرویز بٹ گزشتہ روز سینئر اداکار بہروز سبز واری کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنیں جس دوران انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران پروگرام حنا پرویز بٹ نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کوشش کر رہا ہے لیکن کھیل نہیں رہا، ان کا وہی حال ہے جو ابھی عمران خان کا حال ہے۔حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر تو مریم نواز شریف ہیں جو کہ بڑی بہادر اور نڈر ہیں، وہ ارطغرل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حناپرویز بٹ نے اعتراف کیا کہ نواز شریف ایک نشہ ہیں اور اگر انھیں مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے آفر ہوئی تو وہ ضرور قبول کریں گی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?