یونیورسٹی اف ا یجو کیشن میں دل اور بلڈ کے موضوع پر سمینا - Baithak News

یونیورسٹی اف ا یجو کیشن میں دل اور بلڈ کے موضوع پر سمینا

ملتان ( وقائع نگار )ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ملتان کیمپس میں دل اور بلڈپریشر کے موضوع پر سمینار منعقد ہوا جس سے ملتان کریسنٹ لائنز کلب صدرایوسی ایٹ پروفیسراورسربراہ کارڈیولوجی ہسپتال ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ابوبکر سعد نے کہا کہ دل کے عارضے سے بچنے کیلئے چالیس منٹ روزانہ کی واک اور سادہ غذا کے استعمال کو یقینی بنایا جائے دنیا میں تقریبا دو کڑور افراد دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر چار سکینڈ کے بعد ایک فرد دل کے مرض میں مبتلا ہو رہا ہے۔پھل سبزیاں متوازن خوراک اورروزانہ واک اور اختیاطی تدابیر سے اس مرض کو روکا جاسکتا ہےذیابیطیس کی موجودگی دل اور بلڈپر لیشردونوں کیلیے نقصان دہ ہے، دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش چہل قدمی یاکسی بھی شکل میں جسمانی کام ضروری ہے 30 سال کی عمر کے بعد سال میں کم از کم بلڈ شوگر،بلڈ کولسٹرول،جگر،گردے،پیشاب کاٹیسٹ ضرور کروائیں اور ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ بلڈ پریشرچیک کروائیں،نوجوانوں نسل کو اس عمر سے اختیاطی تدابیر کرنی چاہیے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں لاحق ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔سمینار سے ماہر تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی،ڈاکٹر محمد لطیف،ڈاکٹر کامران،ڈاکٹر احمد وقاص نے بھی خطاب کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں