ملتان (بیٹھک نیوز)پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام ماں بولی کے عالمی دن کے حوالے سے نواں شہر چوک پر ماں بولی کے حق میں اور سرائیکی زبان کو تسلیم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چئیرپرسن پاکستان سرائیکی پارٹی ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کی۔ مظاہرے میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد دھریجہ ،سنئیر نائب صد رپاکستان سرائیکی پارٹی اقبال وسیم ،ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ ،ممتاز خان ڈاہر،ڈاکٹر احسان خان چنگوانی ،شریف خان لاشاری، سید غلام عباس بخاری، مظہر عباس کات ،شعیب نواز بلوچ ،اشرف باقر، مرید عباس لنگاہ ، حمید خان بلوچ ،صابر خان گھلو، ملک فہیم ارائیں ،خالد نواز راہی، ملک یعقوب وینس، جی آر گورمانی کے علاو ہ دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ21فروری سرائیکی قوم جوش وجذبے سے منارہی ہے پورے سرائیکی وسیب سے کارکنان اپنی زبان وثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ماں بولی کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ سرائیکی قوم کو حکمران نظر انداز کر رہے ہیں ہماری زبان کو تسیلم نہیں کیا جا رہا حکومت ہمارے بچوں کو مادری زبان سرائیکی میں تعلیم دے ورنہ دیگر زبانوں کے نصاب کو تسلیم نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ یو این کے چارٹر کے مطابق سرائیکی زبان میں تعلیم دی جائے،حکمران فوری سرائیکی صوبے کا اعلان کریں اور آئینی بل اسمبلی میں لائیں ورنہ پورے خطے میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے ملک اللہ نواز وینس، ظہور احمد دھریجہ نے کہاکہ سرائیکی زیان کو ثقافت کو حکمران مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں، ہمارے تمام وسائل پر حکمران اور غاضب طبقہ قابض ہے ہمیں پنجاب سے آزادی چاہیے سول سیکرٹریٹ مسائل کا حل نہیں ہے۔ اس موقع پر ملک جاوید چنڑ، علامہ اقبال وسیم ،ممتاز خان ڈاہر،شریف لاشاری ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ نعرے بازی بھی کی گئی۔

یو این چارٹر کے مطابق سرائیکی میں تعلیم دی جائے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں