یکے بعد دیگر دو بہترین بیٹرز کے آئوٹ ہونے سے فرق پڑا: بابراعظم - Baithak News

یکے بعد دیگر دو بہترین بیٹرز کے آئوٹ ہونے سے فرق پڑا: بابراعظم

مکمل طور پر ساری ٹیم کو ٹیسٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، ہم اپنی غلطیوں سے زیادہ آوٹ ہوئے: کپتان

قومی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگر دو بہترین بیٹرز کے آوٹ ہونے سے فرق پڑا ۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم مختلف ہے ، مکمل طور پر ساری ٹیم کو ٹیسٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے
پروفیشنل ہونے کے ناطے ہمیں ایمپائرز کے فیصلے اور قوانین تسلیم کرنا پڑتے ہیں ، ہم اپنی غلطیوں سے زیادہ آوٹ ہوئے ہیں ، ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمیں کیسے کھیلنا ہے ، ابرار احمد نے اچھا پرفارم کیا اور میچ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ کچھ نہ کروں تو کہا جاتا ہے کہ مشکل میں کچھ نہیں کیا ، بیٹنگ اور بولنگ کی سپورٹ کیلئے آل راونڈرز کھلائے ، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی ہے ، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں