10 بلین ٹری سونامی منصوبہ محکمہ جنگلات کی روایتی ہٹ دھرمیوں کی بھینٹ - Baithak News

10 بلین ٹری سونامی منصوبہ محکمہ جنگلات کی روایتی ہٹ دھرمیوں کی بھینٹ

بہاولپور( رانا مجاہد: ڈسٹرکٹ بیور) جنگلات ملازمین کی ہٹ دھرمیاں ،نہروں کے دونوں اطراف لگائے جانیوالے ہزاروں پودے بے یار و مددگار چھوڑ دئیے۔ حکومتی خزانے کو بھاری نقصان ہونے کا انکشاف ،عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت نہروں کے دونوں اطراف پودے لگائے گئے۔ جس کی دیکھ بھال کیلئے ڈیلی ویجیز پر سینکڑوں ملازمین بھی تعینات رہےلیکن محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر ملک عباس ملانہ نے ایس ڈی ایف او احمد نواز گڈن کی آشیرباد سے پل بغوچی والا سے لیکر سولر پارک پل اور اپنی بیٹ کا تمام علاقہ میں لگائےجانیوالے پودے حفاظت نہ کرکے تباہ کر ڈالے۔ سر سبز پاکستان کے تحت لگائے جانیوالے ہزاروں پودے بڑھنے کی بجائے گائے اور بھینسوں کی خوراک بن گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلاک آفیسر ملک عباس ملانہ نے گائے بھینسوں والوں سے ہزاروں روپے لے کر انہیں کھلی چھٹی دیدی ہے۔ حکومت کی جانب سے لگائے جانیوالے ہزاروں پودے ختم ہوکر رہ گئے جس کی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کرپشن میں ملوث بلاک آفیسر ملک عباس ملانہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں