دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، شدید گرمی میں چم چماتی ٹرافی خوشگوارہواکاجھونکا
موسم اثر انداز نہیں ہوگا: نکولیس پوران، عوام قومی ٹیم کیساتھ مہمان سکواڈ کو بھی سپورٹ کرے: بابر اعظم
ملتان(آ غا شاہد عظیم)14سال بعد ملتان سٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ آ غازہورہا ہےجس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ منگل کی شام کو دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ ملتان کی شدید گرمی میں چم چماتی ٹرافی خوشگوارہواکاجھونکاثابت ہوئی ۔بعد ازں دونوں کپتانوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیت کے دعویٰ کئے۔ مہمان ٹیم کے کپتان نکولیس پوران کا کہنا تھا کہ ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہے ۔ملتان کا موسم ہم پراثرانداز نہیں ہوگا۔ ہمارے کھلاڑی ردہم میں ہیں ۔ کوئی بہانہ یا جواز نہیں گھڑا جاسکتا۔ سب کواپنی فارمنس دینا ہوگی۔ نکولیس کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ایک مضبوط سکواڈ ہے جس کی بیٹنگ لائن اور باؤلنگ لائن میں تناسب ہے جو اسکو تباہ کن بناتے ہیں مگرہم نےسٹریجی تیا رکرلی ہے۔ ہمارا فوکس بابراعظم ہونگے۔ اگرہم انہیں جلدآؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئےتو باقی کوبھی روک لیں گے۔ وکٹ کارویہ تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔ہمیں بالنگ اور بیٹنگ دونوں پر انحصار کرناپڑے گا،انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سیریز کھیل کر آرہے ہیں اگرچہ ہمیں اس کنڈیشن میں خودکو ڈھالنے میں کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوئی دو دن ہوگئے ہیں۔ ملتان میں اگرچہ موسم گرم ہے مگریہ موسم اپ کی کارکردگی میں آڑے نہیں آسکتا۔سٹیڈیم میں موسم قدرے بہتر ہے۔ اس لئے اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلی جائے گی۔ نکولیس کاکہناتھا کہ سیکورٹی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔یہ ایک شاندار انتظام ہے جس نے ہمیں تحفظ کااحساس دیاہے ۔ہم بےخوف وخطر کھیلنے کیلئے آئے ہیں اور ملتان کے عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی اوروہ ہمیں سپورٹ بھی کریں گے جبکہ میزبان ٹیم کے کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ وہ سیریز میں فتح کے ساتھ ملتان میں قومی ٹیم کا ریکارڈ بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام کرکٹ کی شوقین ہے ۔یہ خبرہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سٹیڈیم کی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔ پی ایس ایل میں عوام کو جوش وجذبہ آج بھی یاد ہے۔ مجھےیقین ہے کہ ملتانی آج کے میچ میں پاکستان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوبھی سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جوکسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اسلئے ہم اسکو ہلکا نہیں لیں گے ،ملتان سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔ وہ یہاں 2میچ جیت چکی ہے مگر ہم پر اسکا کوئی دباؤنہیں ہے،ہم جیت کے ساتھ اپنے ریکارڈ کو بہتر بنائیں گے۔پاکستانی کپتان کا کہناہے کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہےتاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاکہ باؤلنگ پر انحصارکریں یا بیٹنگ پر،بدھ کی صبح آکرحتمی فیصلہ کریںگے۔ بابرکا کہناتھاکہ تمام کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔ بطور ٹیم ہماری کارکردگی بہت اچھی جارہی ہے۔ کبھی کوئی بیٹ چل جاتا ہے ۔کبھی کسی کی باؤلنگ،مجموعی طورپرہماری ٹیم کی کارکردگی قابل تسلی ہے۔مڈل آرڈر بیٹنگ لائن پر کام کیاہے۔ امید ہے کہ اچھے نتائج سامنےآئیں گے۔ انہوں نے کہ میں کبھی انفرادی طور پر نہیں کھیلتا۔بطورکپتان سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں جب فیلڈ میں ہوتا ہوں۔ صرف کپتانی کرتا ہوں ۔ جب بیٹنگ پر ہوں تو صرف بلے بازی ، اس لئے ریکارڈز کی زیادہ فکر نہیں ہوتی۔ پہلی خواہش اورپہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے ۔دوسری طرف سیکورٹی اداروں نے سیٹیڈیم کی سیکورٹی سخت کردیا ہے ۔سٹیٹ گیسٹ کے درجہ پانے کے بعد کھلاڑیوں کی نقل وحرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔ آج ہونیوالے میچ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیاگیا۔ عام شائقین میں حساس ادارروں کے اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہےجبکہ میچ کی کوریج کیلئے آنیوالے تمام اداروں کا بھی سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیاگیا ہے
Leave a Comment