2سال بعد قطر ائیر لائن کا ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فضائی آ پریشن دوبارہ بحال - Baithak News

2سال بعد قطر ائیر لائن کا ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فضائی آ پریشن دوبارہ بحال

ملتان (نمائندہ خصوصی ) 2سال بعد قطر ائیر لائن کا ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فضائی آ پریشن دوبارہ بحال ہوگیا ہے قطر ائیر لائن ے کرونا وبا کی وجہ سے 20مارچ2020میں ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنا فضائی آ پریشن معطل کر دیا تھا پاکستان میں کرونا وبا کی صورتحال قابو میں آ نے کے بعد دو سال بعد دوبارہ فضائی آ پریشن بحال کر دیا ہے گزشتہ روز دوحہ سے قطر ائیر لائن کی پرواز ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری قطر ائیر لائن کی جانب سے ہفتے میں تین پروازیں ملتان کے لئے آ پریٹ ہونگی جس سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مسافروں کو دوحہ سمیت سعودی عرب اور یورپ۔امریک جانے کی سفری سہولت میسر ہو گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں