2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونےوالے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کیسز طلب - Baithak News

2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونےوالے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کیسز طلب

ملتان(نمائندہ خصوصی ) محکمہ سکولز نے 2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونےوالے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے کیسز طلب کرلئے۔ ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈی پی آئی سکولز کی ہدایت پر تمام سی ای او ز کو ہدیات کی جاتی ہے کہ 2014 سے لیکر 2018 تک بھرتی ہونےوالے تمام ایجوکیٹرز کی سروس کو ریگولر ائزیشن کرنے کےلئے ریکارڈ تیار کرکے ارسال کیا جائے۔ ایسے اساتذہ جو دوسرے اضلاع سے ٹرنسفر ہوکر ائے ہیں۔ انکا ریکارڈ بھی ارسال کریں جو ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ ان میں تمام اسناد تصدیق شدہ ، تقریری کے احکامات ، نوانکوائری سرٹیفکیٹ ، نواڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ ، کم سے کم تین سا ل کی کارکردگی رپورٹ، تازہ تصاویر اور مکمل بائیو ڈیٹا شامل ہے ، فائل ہر طرح سے مکمل کرکے فارڈنگ مراسلے ساتھ ارسال کی جائے ، اگر کسی ادارے میں اس عرصے میں بھرتی ہونےوالے ایجوکیٹر کام نہیںکرر ہے ہیں وہ سرٹیفکیٹ دیں گے کہ ان کے ادارے میں ایسا کو شخص کام نہیں کررہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں