بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈیزرٹ ریلی پر صفائی کے انتظامات افسران اور سٹاف کوتعریفی شیلڈز دی گئیں.

  • Home
  • ملتان
  • بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈیزرٹ ریلی پر صفائی کے انتظامات افسران اور سٹاف کوتعریفی شیلڈز دی گئیں.

بہاولپور (بیٹھک رپورٹ)بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پانچ روزہ 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر صفائی کی خدمات چھٹے روز مکمل ہونے کے بعداختتام پذیر ہوگئیں۔بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران قلعہ ڈیراور آنے والے سیاحوں اور شائقین کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور انتظامات کیے۔ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب عوامی سہولت کے لیے دلوش سٹیڈیم ڈیراور،ٹی ڈی سی پی ریزارٹ اور قلعہ ڈیراور پر صفائی کیمپس لگائے گئے تھے جہاں 30 سے زائد سینیٹری ورکرز صفائی کی خدمات کیلئے متحرک رہے۔کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کے لیے 2 ڈمپ ٹرک اور1 منی ڈمپر بھی ڈیزرٹ ریلی کے دوران اپنی سروسز فراہم کرتے رہے۔علاوہ ازیں ریلی کے کوڑا تلف کرنے کے لئے جگہ جگہ کوڑے دان بھی رکھے گئے تھے۔کمپنی نے چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پاکستان کے طول و عرض سے آنے والے سیاحوں اورشائقین تک صفائی ستھرائی کا پیغام پہنچانے کے لیے بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی اور لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کرکے کمپنی کا صفائی پیغام پہنچایا۔17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری سیاحت پنجاب اسد اللہ فیض نے دوران ریلی صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر کمپنی افسران اور سٹاف کو تعریفی شیلڈز سے بھی نوازا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?