
ملتان(خبرنگارخصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی اپنے حلقہ انتخاب کے حالات سدھارنے کی بجائے کینٹ جیسے پوش علاقہ کی روڈ ری کارپٹ کرنے کے لئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز خرچ کرنے میں مصروف ہیں بتایا جاتا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی کے حلقہ انتخاب خداداد کالونی کے مکین پرانے اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کے باعث شدید مشکلات سے دور چار ہیں نہ صرف گلیاں زیر آب ہیں بلکہ گلیوں سے نکلنے والا پانی لاہور کراچی کی مین ریلوے لائن کو بری طرح متاثر کررہا ہے ذرائع کے مطابق اس بابت ریلوے کے زمہ دران متعدد بار واسا حکام کو لیٹر لکھ چکے ہیں کہ واساسیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے اقدامات کرے تاکہ ریلوے لائن کی سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے تاہم واسا حکام فنڈز کی عدم فراہمی کو جواز بنا کر بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی سے معذرت خواہ ہیں زرائع کے مطابق وسیم خان بادوذئی کینٹ کے پوش علاقہ میں خرچ کرنے والے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کو خدادادکالونی جیسے غریب علاقہ کی عوام کی فلاح کے لئے خرچ کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا سماجی تجارتی حلقوں نے اس صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے فنڈز کے غلط استعمال پر تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کے اعلی حکام،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment