وزیراعلیٰ نے وکلا ءسے کیا وعدہ وفا نہیں کیا:راناواجداویڈوکیٹ ،اناخالد ایڈووکیٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) وائس چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا واجد علی ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر پنجاب وکلاء محاذ ملتان رانا خالد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کی بارز کو ڈیجیٹل لائبریری کیلئے فوری طور پر گرانٹس جاری کی جائیں تاکہ وکلاء جدید خطوط پر اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وکلاء کے وفد سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ عدالتی جوڈیشل مینجمنٹ سسٹم کو آپ ڈیٹ کرنے کیلئے مناسب ہدایات جاری کریں، وکلاء اور سائلین کو صوبہ بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت اور پیشی کے حوالے سے آن لائن معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سسٹم آپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے،جس پر نوٹس لیا جائے۔
Leave a Comment