
ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 976774 شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ضلع لیہ نے کورونا کی ریڈ مہم کے دوران پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی. یہ بات کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ کمشنر نے کہاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے اہداف 100 فیصد حاصل کیے جائیں.
غلط اعداد و شمار ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اجلاس میں بتایاگیاکہ یکم فروری سے 9فروری تک چاروں اضلاع میں 1845154ریڈ ٹارگٹ کے دوران 391999شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی خوراک 584775شہریوں کو دوسری ڈوز دی گئی مجموعی طو رپر 52فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
Leave a Comment