
ملتان (خبرنگار خصوصی)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل سید محمد مبشر رضوی نے ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے ریکوری آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے میلسی ڈویڑن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ماہانہ بجلی بلوں اور ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے جاری مہم میں فہرستوں کی چیکنگ کی اورمیلسی ڈویڑن کے زیر انتظام آپریشن سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوز سے ریکوری اہداف کے حصول پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوز ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اوررننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لئے سخت ترین اقدامات کریں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔ فروری2022ء کے ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنایاجائے۔
ایکسین میلسی ڈویڑن اکرم جاوید نے ایس ای کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سرکاری تعطیلات میں بھی ریکوری سٹاف فیلڈ میں مصروفِ عمل ہے اور نادہندگان کی تازہ فہرستوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ایس ڈی اوز اور سب ڈویڑنل ریکوری سٹاف سے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کی فہرستوں کی رپورٹ لی جارہی ہے۔
Leave a Comment