
جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹریکچر کی اپ گریڈیشن،سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیزائن تیار ,
اخلاقی و معاشرتی تقاضوں کے مطابق تربیت گاہوں میں تبدیل کرنے کے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر احتشام انور
ملتان (نمائندہ خصوصی ) جنوبی پنجاب کے طلباﺅ طالبات کا مکمل ڈیٹا اور تعلیمی ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ رکھنے کے لیے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیزائن تیار ،شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا دریں اثنا ء سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹریکچر کی اپ گریڈیشن اور سکولوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و معاشرتی تقاضوں کے مطابق تربیت گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طلبہ کی کووڈ ویکسی نیشن اور ترقیاتی اسکیموں کے اہداف حاصل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے طلباﺅ طالبات کا مکمل ڈیٹا اور تعلیمی ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ رکھنے کے لیے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیزائن کیا ہے، اس نظام کی بدولت شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ صرف تربیت کی جا رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کی پروفائل بارے تربیتی کورس کے افسران کو آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ تین ڈویڑن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل جنوبی پنجاب کی آبادی3 کروڑ70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جبکہ اس کا ایریا99 ہزار579 مربع کلومیٹر پر محیط ہے،اس خطے میں سرکاری پرائمری ، ایلیمنٹری ، سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی کل تعداد 17159 ہے جب کہ آٹھ یونی ورسٹیز اور 211کالجز اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر احتشام انور نے سینئر منیجمنٹ کورس کے وفد کو بتایا کہ جنوبی پنجاب اولیائے کرام کے مزارات، آثار قدیمہ، فورٹ منرو اور چولستان کی بنا پر منفرد جغرافیہ پر مشتمل ایریا ہے اور تاریخی ورثے، کلچر اور منفرد خصوصیات کے پیش نظر کی یہ خطہ مستقبل میں سیاحت کا مرکز اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہ خطہ تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ اس موقع پر کورس کے شرکاءافسران نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مختلف سوالات کیے۔
سکولز میں کوویڈ اور ڈینگی آگاہی مہم کی مانٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ
روزانہ دی جانیوالی آگاہی مہم کی تصاویر اور وڈیومحکمہ ایجوکیشن کی ویب سائٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا
ملتان (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے سکولز میں کوویڈ اور ڈینگی آگاہی مہم کی مانٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سکولز میں کوویڈ اور ڈینگی مہم کے حوالے سے روزانہ دی جانیوالی آگاہی مہم کی تصاویر اور وڈیومحکمہ ایجوکیشن کی ویب سائٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اس حوالے سے جاری کیے جانیوالے ایس او پیز میں طلبہ کے درمیان پٹینگ ،ڈرائنگ کے مقابلے کروانا ،زیرو پریڈ میں طلبہ کو آگاہی دینا ،ڈینگی آگاہی کے ٹیبلو پیش کرنا ،واک کا انقعاد ،عمارت میں آگاہی بینرزاور چارٹ آویزاں کرنا شامل ہے
لوں میں طلبا کی حاضری کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا
پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری پچاس فیصد لازمی قرار دی گئی تھی
ملتان(نمائندہ خصوصی) سکولوں میں طلبا کی حاضری کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق سکولوں میں طلباءکی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ،فیصلہ نہ ہوسکا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے حاضری کو سو فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔حاضری کے حوالے سے فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کرے گا۔ اس سے قبل 15 فروری تک پچاس فیصد حاضری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے باعث پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری پچاس فیصد کر دی گئی تھی۔ این سی او سی کے تحت اگلے دو روز میں فیصلہ متوقع ہے۔
سکولوں میں قران کی تدریس کےلئے ایک لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جائے گی
ملتان(نمائندہ خصوصی) سکولوں میں قران کی تدریس کےلئے ایک لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جائے گی بتایاگیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں سکولوں میں قران کی تدریس کا سلسلہ شروع ہے جبکہ پڑھانے والے اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قران کی تدریس کےلئے ایک لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جائے گی ، جن میں سے چونسٹھ ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں۔
پرائیویٹ سکولز نے تعلیمی سال اپریل میں شروع کرنے کا مطالبہ کردیا
نیا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا
ملتان(نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ سکولز نے تعلیمی سال اپریل میں شروع کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیل کے مطابق رواں برس حکومت نے کورونا کے مسائل کی وجہ سے نیا تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کافیصلہ کیا تھا جس پر اب پرائیویٹ سکولز حکا م نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال اگست میں شروع کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے،حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کے نجی ادارے نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع کریں گے۔ لاک ڈاون میں سکول بند ہونے سے نجی تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، اس لئے حکومت بلا سود قرضے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دے، فیسوں کے اعتبار سے سکولوں کی درجہ بندی کی جائے اور حکومت نجی تعلیمی اداروں کو سٹیک ہولڈر تسلیم کرے۔
ڈی پی آئی سکینڈری جنوبی پنجاب نے سکولوں کے انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ طلب کرلی
ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈی پی آئی سکینڈری جنوبی پنجاب نے سکولوں کے انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ طلب کرلی جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سی ای او ملتان شمشیر خان نے انٹرنل آڈٹ کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ہائی سکول اور ہائرسکینڈری سکولوں کا ا?ڈٹ کرناتھا ، جس پر ڈی پی اائی سکینڈری جنوبی پنجاب نے فوری طور آڈٹ کی رپورٹ طلب کی ہے جس پر تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آڈٹ بارے رپورٹ ارسال کریں جن سکولوں کا آڈٹ ابھی جاری ہے وہ جنتا آڈٹ ہوچکا ہے اس کی رپورٹ ارسال کریں گے.
Leave a Comment