ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، ترقیاتی بجٹ بارے تجاویز کا جائزہ

  • Home
  • ملتان
  • ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، ترقیاتی بجٹ بارے تجاویز کا جائزہ

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقدہ ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پرگرام برائے سال 2021-22کے نفاذ اور آئندہ مالی سال برائے 2022-23ءکے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو، صحت، تعلیم آبپاشی، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں سے متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا اور مجموعی طور محکموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیاگیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اور متعلقہ سیکٹر چیف نے ہدایات جاری کیں کہ جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں آئندہ مالی سال برائے 2022-23 ءکیلئے پیش کی گئی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?