
کملا دیوی نے بیٹے کی موت کے بعد بہو کو تعلیم اور نوکری دلواکر دوبارہ شادی کر دی
نئی دہلی(بیٹھک نیوز) بھارت کی ایک ساس نے ساس بہوکے رشتے کا ایک نیا اور قابل تقلید پہلو دنیا کے سامنے پیش کردیا۔بھارتی ریاست راجھستان میں ساس اوربہوکے درمیان محبت اوراحترام کی نئی مثال سامنے آگئی۔ کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے 2016 میں ڈاکٹری کی تعلیم کے لئے کرغزستان گئے اوروہاں ان کی برین سٹروک
باقی صفحہ7بقیہ نمبر16
سے موت ہوگئی۔بیٹے کے گزرجانے کے بعدکملا دیوی نے بہوکومیکے واپس بھیجنے کے بجائے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا اورمزید تعلیم دلوائی۔ کملا دیوی کی بہوسنیتا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطورلیکچررنوکری کی۔کملا دیوی نے بیٹے کی موت کے5 سال بعد گزشتہ ماہ اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کرخوشی خوشی رخصت کیا۔ کملا دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہو کونہیں بلکہ بیٹی کو رخصت کیا۔
Leave a Comment